جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کلونجی میں سو سے زائد بیماریوں کا علاج

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کلونجی میں 100 مختلف بیماریوں کا علاج چھپا ہے کلونجی عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور اسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اکثر لوگ اس کے حیرت انگیز فوائد سے واقف نہیں ہیں لیکن آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا کلونجی کے وہ فوائد جو آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے تاکہ آپ بھی

اُٹھا سکیں کلونجی کے استعمال سے بھرپور فائدہ۔ کلونجی کے یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد فراہم کرتے ہیں ان میں وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔قبض ایک عام مسئلہ ہے جس سے کبھی نہ کبھی ہر کوئی متاثر ہوتا ہے اگر آپ بھی قبض کا شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کو بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پی لیں اس سے فوری قبض ختم ہوجائے گا۔ یرقان ایک ایسا مرض ہے کہ اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، یرقان کے باعث بچوں اور بڑوں کی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔اس سے نجات کے لئے اگر اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جائے اور صبح چھان کر اس میں کلونجی کا تیل آدھے چائے کا چمچ ملا کر دن میں ایک بار استعمال کریں تو یہ عمل آپ کو یرقان سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ لڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی کلونجی انتہائی فائدے مند ہے، اگر آپ بلڈ پریشر کا

شکار ہیں تو کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنا لیں۔ اگر آپ کے دانتوں میں درد ہے، مسوڑھوں سے خون آتا ہے یا پھر سوجن ہے تو اس کے لئے کلونجی سے بہتر کچھ نہیں، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی کلونجی کا تیل کا استعمال نہایت فائدے مند ہے ایک پیالی قہوے میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اسے دن میں دو بار صبح شام استعمال کریں، اس سے آپ کی بلڈ شوگر لیول میں کمی آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…