جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ستمبر کا مہینہ ستمگر ثابت ہونے لگا ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1اعشاریہ37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے تو بہت کئے گئے لیکن حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی ملک میں مہنگائی کے مجموعی شرح 13 اعشاریہ 64 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 215روپے تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 58 روپے 48 پیسے مہنگا ہوگیا آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 11 روپے 38 پیسے مہنگے ہوئے ہیں رواں ہفتے کے دوران فی کلو پیاز کی قیمت 63 روپے کی سطح پر پہنچ گئی لہسن کی فی کلو قیمت میں 3روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا انڈے فی درجن 6 روپے2 پیسے مہنگے ہوگئے ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور،دال ماش گرم مصالحہ مہنگا ہوا ہے رواں ہفتے گھی،تازہ دودھ،گرم مصالحہ اور چاول بھی مہنگے ہوئیہیں ادارہ شماریایلت کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 49 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات،چائے کی پتی،خشک لکڑی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ملک میں دیہاتوں کی نسبت شہروں میں زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے ملک میں حالیہ ہفتوں میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…