جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

شہریوں سے فی ویکسین ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک رشوت لینے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (این این آ ئی )بنوں کورونا ویکسی نیشن مراکز میں رشوت کا بازار گرم ، شہریوں سے فی ویکسین ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے بی ایچ یو ز سمیت مختلف سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں جس میں گزشتہ روز علاقہ آمندی اور زرگر ممہ خیل کے رہائشی افراد نے

ویکسی نیشن سنٹرز کے عملے کا بھانڈا پھوڑ دیا اُن کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں وہ کورونا سے بچاؤکے ویکسین لگوانے کیلئے کئی روز سے چکر لگا رہے تھے لیکن عملہ ٹال مٹول کر رہا تھا پھر نزدیکی علاقوں کے بی ایچ یوز میں گئے جہاں پر بھی صورتحال ویسے ہی تھی جب ہم بار بار ویکسین کا مطالبہ کرنے لگے تو عملے نے ہم سے ایک ہزار سے لیکر پانچ ہزارروپے تک فی ویکسین مطالبہ کیا اور کہا کہ کورونا ویکسین کی اب فیس ادا کرنی ہے اُنہوں نے کہا کہ غربت کے باعث ہم نے ویکسین لگوانے کیلئے یہ بھاری رقم ادا نہیں کی اور شہر کی طرف آگئے جہاں پر اُنہیں مفت ویکسین لگائی گئی اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بی ایچ یوز میں جاری رشوت خوری کو روکنے کیلئے اقدامات اُ ٹھائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اُدھر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تیمور باز خان ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی کوارڈینیشن سیکرٹری فرز ند علی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے صحت کے نظام کا خلیہ ہی بگاڑ دیا کورونا جیسے عالمی کاز کی ویکسی نیشن میں بھی رشوت لی جا رہی ہے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ

سے لیکر ڈی ایچ کیو تک سارے اس میں ملوث ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایک ہاتھ یا محدود عملے کا کام نہیں بلکہ اس کیلئے منظم منصوبہ بندی کی جاتی ہے ،ای پی آ ئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر اشرف یونس نے کہا کہ ہمیں کوئی تحریری شکایات موصول نہیں ہو ئی ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر ہم کس کے خلاف کارروائی کریں ؟ ہم نے بار بار آ گاہی مہم کرائی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں شکایات کیلئے ڈی ایچ او دفتر میں شکایت درج کریں کارروائی ہر صورت میں عمل میں لائیں گے اُنہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر 3500 ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…