منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مارکیٹ کی ضرورتوں پر مبنی پانچ ڈپلومہ پروگرامز متعارف

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روزگار کے متلاشی نوجوان نسل کو باعزت روزی کمانے کے قابل بنانے اور مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ ، ماحولیاتی صحت اور حفاظت، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ میں ڈپلومہ پروگرامز متعارف کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ دور میں صنعت و تجارت

اورمارکیٹنگ کے علاوہ دوسرے شعبہ جات ہائے زندگی میں روایتی طریقہ سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اس ضرورت کے تحت اِن ڈپلومہ پروگراموں کو متعارف کیا ہے۔یہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرامز ہیں۔ فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ملک اور بیرون ملک نجی اور سرکاری اداروں میں روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔اِن پروگرامز کے داخلے 18۔اکتوبر تک جاری ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے، طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ان ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے کی اہلیت ایچ ای سی سے منظور شدہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے کم از کم 45فیصد نمبروں کے ساتھ 14سالہ تعلیم)بی اے/بی ایس سی/بی کام/بی بی اے/ 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ( مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے بھی جاری ہیں ، ان میں السان لعربی ، عربی بول چال ، سرٹیفکیٹ اِن لائبریرین شپ ، سرٹیفکیٹ اِن لیٹرسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، فرنچ آن لائن ، لغت القرآن اور سرٹیفکیٹ کورس اِن پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…