خالق نگر(این این آئی)کاہنہ میں سکول جاتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کاہنہ 5نمبر سٹاپ کے رہائشی محنت کش فیاض کی 14سالہ بیٹی سحر چھٹی جماعت کی طالبہ اپنی دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ سکول جارہی تھی کہ ریلو والی مسجد کے
قریب نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور اس کی ساتھیوں نے اسے زبردستی اغوا ء کر لیا چھوٹی بچیوں نے گھر جا کر اپنے والدین کو بتایا جس پر بچی کی والدہ نے تھانہ کاہنہ میں درخواست دی جس پر پولیس نے اغوا ء کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک بچی بازیاب نہ کروائی جاسکی۔