اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کے بلز میں مزید اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، صفائی کے ناقص انتظامات سے پریشان اور مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سندھ سرکار نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔شہری پہلے ہی بجلی کے بھاری بھر کم بلز کے ستائے ہوئے ہیں جن میں ان سے بھاری ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس وصول کی جارہی ہے،

اب سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے نئے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے مزید 200 روپے کے ایم سی وصولی چارجز بھی بلز میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا۔کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، ڈائریکٹر کے ای حارث جامی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز(ڈی ایم سیز)کی ٹیکس وصولی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوکل ٹیکس کی کلیکشن بہتر ذریعے ہونی چاہئے، کے ایم سی مختلف قسم کے13 ٹیکس وصول کرتی ہے، کے الیکٹرک کے بل کے ذریعہ کے ایم سی 2 ٹیکسز فائر ٹیکس اور کنسروینسی ٹیکس جمع کرنا چاہتی ہے، کے ایم سی اس وقت ان 2 ٹیکسز سے سالانہ 210 ملین روپے وصول کرتی ہے، کے الیکٹرک اپنے 2.56 ملین صارفین سے بل کے ذریعے 100 روپے سے 200 روپے کے ایم سی کیلئے وصول کرے گی، اگر یہ کلیکشن کا معاہدہ سائن ہوجاتا ہے تو کے ایم سی کو سالانہ 9 بلین روپے ملیں گے۔سندھ حکومت

اس تجویز پر وفاقی حکومت سے بات کر کے کے الیکٹرک کو قانونی اجازت دلوائے گی کہ وہ کے ایم سی کے ٹیکسز وصول کریں۔ ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضی وہاب نے اس حوالے سے پورا وصولی پلان مرتب کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ماہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے چلنے والی کے ایم سی مالی طور پر خوشحال ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…