بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب: سفید شاہین 8 کروڑ سے زائد میں فروخت، عالمی ریکارڈ قائم

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن ) سعودی عرب میں سفید شاہین (فالکن) نصف ملین ڈالرز ( مساوی 83,994,900 پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا تو نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ( ایس پی اے) کے حوالے سے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بتایا ہے کہ

دارالحکومت ریاض سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر واقع ملہم شہر میں سفید شاہین کو نیلامی کے ذریعے 1.75 ملین یورو میں ( مساوی نصف ملین ڈالرز) فروخت کیا گیا ہے۔ امریکی نسل کے اس سفید شاہین کو عالمی فالکن بریڈرز ا?کشن (ا?ئی ایف بی اے) نیلامی مین فروخت کیا گیا ہے اور یہ نیلامی بھی تنظیم کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنی فروخت کے لحاظ سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اس سفید شاہین کی عمر ایک سال سے کم ہے اور اسے امریکن پیسفک نارتھ ویسٹ فالکنز فارم سے لایا گیا تھا جسے دنیا میں شاہینوں کی افزائش نسل کے اعتبار سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ قیمت کے لحاظ سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے سفید شاہین کی لمبائی 16.5 انچ اور وزن 34.5 اونس ہے۔سعودی عرب میں منعقد ہونے والی شاہینوں کی سالانہ نیلامی میں 14 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا شامل تھے۔ اس نیلامی کو سعودی ٹی وی اور سوشل میڈیا نے براہ راست نشر بھی کیا۔ آئی ایف بی اے کے مطابق سعودی عرب میں 20،000 سے زیادہ شاہین ہیں۔ اس پرندے کو بطور خاص عزت و تکریم بھی دی جاتی ہے۔سعودی عرب نے جولائی 2017 میں فالکنرز کی ایسوسی ایشن بنانے کے لیے ایک شاہی فرمان منظور کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…