جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور اپنے فیصل آباد میں مارے گئے ساتھیوں کا بدلہ لینے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ہلاک ملزمان کے خلاف قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، اور دیگر سنگین وارداتوں کے مقدمات درج تھے، جبکہ ان کے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…