اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے، بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ وائرل

datetime 28  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ڈاکٹر کی ایک تحریر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھارتی شہریوں کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ دکھا رہی ہے اور مختلف ممالک میں ان کے خلاف مخالفت بڑھ رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، ریڈایٹ پر شائع ہونے والی اس پوسٹ نے بھارت اور بیرون ملک مقیم بھارتی برادری میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ متعدد افراد کا خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر بھارتیوں کے لیے رویے میں سختی اور ردعمل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں عنوان دیا: ’’دنیا ہمیں مزید نہیں چاہتی: بھارتی ہر جگہ مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں‘‘۔

اس میں کہا گیا کہ سخت ویزا قوانین اور حالیہ واقعات، جیسے آئرلینڈ میں نسلی فسادات کے الزامات، اس بڑھتی ہوئی ناراضگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتیوں کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک نقل مکانی کی خواہش پر ازسرِ نو غور کریں اور اپنے ہی ملک میں محفوظ اور مستحکم زندگی کی طرف توجہ دیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اپنے رویوں نے نئی نسل کے لیے بیرون ملک رہنے کے مواقع محدود کر دیے ہیں۔‘‘مزید برآں، ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ ’’ممکن ہے آئندہ چار سے پانچ سالوں میں بیشتر ممالک بھارتیوں کے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دیں۔

‘‘پوسٹ میں کینیڈا میں سخت ویزا پالیسیوں، دیگر ممالک میں بڑھتی نسل پرستی اور آئرلینڈ میں حالیہ بدامنی کی مثالیں بھی دی گئیں، یہ کہتے ہوئے کہ حتیٰ کہ وہاں کے مقامی لوگ جو مہمان نوازی کے لیے مشہور ہیں ’’اب صبر کھو رہے ہیں۔‘‘



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…