منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی

datetime 5  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

اس تصویر میں 79 سالہ امریکی صدر کو لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول میں بغیر شرٹ اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر ان کے پلیٹ فارم Truth Social پر بغیر کسی وضاحت کے پوسٹ کی گئی۔وائرل تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہری رنگ کے ایک inflatable صوفے پر لیٹے، مسکراتے اور انگوٹھا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ جے ڈی وینس، مارکو روبیو اور ڈوگ برگم بھی پانی میں موجود نظر آتے ہیں، جبکہ ایک نامعلوم خاتون کی موجودگی نے صارفین میں مزید تجسس پیدا کیا ہے۔یہ تصویر دراصل ایک سلسلے کا حصہ تھی، جس میں صدر ٹرمپ نے تقریباً 42 منٹ کے دوران 11 اے آئی تصاویر شیئر کیں۔ ان میں ایک تصویر ماؤنٹ رشمور پر ان کے چہرے کی بھی شامل تھی۔اگرچہ یہ تصاویر غیر معمولی محسوس ہوتی ہیں، تاہم ان کا تعلق ایک جاری منصوبے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول اس وقت 1.5 ملین ڈالر کی لاگت سے مرمت اور تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کی نگرانی ڈوگ برگم کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد تالاب کی بنیاد میں موجود خرابیوں کو درست کرنا اور اسے امریکی پرچم کے رنگ سے ہم آہنگ نئی کوٹنگ دینا ہے، تاکہ 4 جولائی کو امریکا کی 250ویں سالگرہ سے قبل اسے مکمل کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور وزیر داخلہ اس تاریخی مقام کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے موجودہ خراب حالت کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر عائد

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…