پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

لاہور؛ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر نومولود کی لاش کوڑے میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

datetime 28  اگست‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کی ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگی۔ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…