اسلام آباد (این این آئی)70 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے 5 سال مکمل ہونے کی بھرپور امید کا اظہار کردیا۔گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 69 فیصد افراد کورونا کی وبا کے خلاف حکومتی کارکردگی اور 58 فیصد
خارجہ پالیسی پرحکومتی کوششوں سے بھی مطمئن نظر آئے۔سروے کے مطابق معاشی محاذ پر 45 فیصد نے حکومتی کوششوں سے مطمئن تو 44 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا جب کہ کرپشن کے خاتمے میں 48 فیصد نے حکومت کو کامیاب تو 40 فیصد نے ناکام قرار دیا۔سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 3 سال حکومتی کارکردگی سے بھی 48 فیصد پاکستانی خوش تو 45 فیصد ناراض نظر آئے۔