جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان نے افغانستان کی تعمیر نو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیر مقدم کرنے کا اعلان

datetime 7  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (آ ن لائن )طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان کی تعمیر نو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیر مقدم کریں گے۔ روسی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے لیے

تیار ہیں جو افغانستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہوں۔طالبان ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیر مقدم کریں گے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اگر نئے باب میں امریکا ہمارے ساتھ تعلقات چاہتا ہے جو دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہوسکتے ہیں، اگر امریکا افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کا بالکل خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہوں گے، ہم دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں اور ان ممالک میں اسرائیل شامل نہیں ہے، ہم ایشیائی اور ہمسایہ ممالک سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہیں گے۔سہیل شاہین کا کہنا تھاکہ افغانستان میں ا?ئندہ دنوں میں نئی حکومت کے قیام کے لیے پر امید ہیں، امید ہے کہ اس ہفتے ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان ہوسکتا ہے مگر یہ حتمی نہیں ہے اس میں مزید روز بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کا افغانستان میں سوشل میڈیا پر پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم ا?زادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں اور تنقید کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…