چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ایک اور آرڈیننس جاری ہونے والا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

6  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے صدارتی آرڈیننس فیکٹری سے ایک اور آرڈیننس جاری ہونے والا ہے،احتساب بیورو کے چیئرمین اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے جھوٹے اور من گھڑت کیسز بنارہے ہیں،نیب کا زور بس اپوزیشن اور عام آدمی پر چلتا ہے، جو ملک

میں اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرسکتے وہ بھی طالبان کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کررہے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماو سابق وفاقی وزیر احسن اقبال حکومت اور نیب پربرس پڑے اور کہاکہ چھ ارب کے منصوبے کا الزام لگانے والے کو معلوم نہیں کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس ڈھائی ارب روپے میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ریفرنس کی انکوائری کرنے والے تفتیشی افسر کو نوبل انعام ملنا چاہیے، انہوںنے کہاکہ نیب کا زور اپوزیشن اور عام آدمی پر چلتا ہے،نیب گردی کے بارے سرکاری افسران کو ہراساں کیا جارہاہے،عمران خان کے انتقام کی آگ کو بجھانے کے لیے جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔ لیگی رہنما نے حکومت کو بھی ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے صدارتی آرڈیننس فیکٹری سے ایک اور آرڈیننس جاری ہونے والا ہے۔مسلم لیگ ن ایسے کسی آرڈیننس کو تسلیم نہیں کرتی۔ جو لوگ اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرسکتے وہ بھی طالبان کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کررہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ نیب اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…