کابل ( آن لائن ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپنے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ،
جس میں نئی افغان حکومت کے قیام سے متعلق مسائل ، افغان سیکیورٹی ، اقتصادی معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ، جس میں ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس وقت افغانستان کے دورہ پر ہیں ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں ،افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا ،مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے مزید کہا کہ کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا اہتمام افغان سفیر کریں گے#/s#