اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیٹے نے باپ کے مبینہ قاتل سے شادی کرنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدودیہ واقعہ پیش آیا پولیس نے
ملزم عاطف کر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ انگلش اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورت کے مطابق حفیظ نامی شخص پر سال 2011میں خاتون کے سابق شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ عدالت نے ملزم حفیظ کو سزائے موت بھی سنا دی تھی بعد ازاں ہائیکورٹ نے حفیظ کو بے گنا ہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ بعد مقتولہ کی بیوی نے رہائی پانے والے حفیظ سے شادی کر لی تھی جس کی وجہ سے اس کے بیٹے کو شدید غصہ اایا اور اس کا غصہ اپنی ماں کی زندگی نگل گیا ۔ عاطف نےمبینہ قاتل سے شادی پر اپنے ہی والدہ کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے حفیظ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کےبعد اس کے ملزم عاطف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔