جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی نژادخاتون نے امریکہ میں حلال کاسمیٹیکس متعارف کرادی

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی خاتون عینی قیصر نے امریکہ میں حلال کاسمیٹیکس کا کاروبار شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ عینی قیصر پاکستانی نژاد امریکی ہیں اور سلک روڈ

ویلنیس کی بانی ہیں جو اپنی تیار کردہ حلال کاسمیٹکیس امریکہ کی مارکیٹ میں لے کر آئی ہیں۔عینی قیصر کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2016 میں جب تجارتی بنیادوں پر کام شروع کیا تھا تو اس وقت میرا ایک یونٹ آٹھ، دس کی تعداد میں فروخت ہوتا تھا۔ اب ایک ایک یونٹ ستر اسی کی تعداد میں فروخت ہو رہا ہے۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلموں میں ان منصوعات کی طلب پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے بچپن ہی سے ان کا بہت شوق تھا۔ حلال کاسمیٹیکس کی تیاری پر تقریبا پندرہ سال تک مختلف کامیاب تجربات کیے تھے۔گھر میں کبھی بھی کوئی کاسمیٹکس اور جلد کی حفاظت کے لیے مصنوعات بازار سے خرید کر نہیں لائی تھیں، ہمیشہ خود تیار کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اکثر و بیشتر اپنے جاننے والے دوستوں کو بھی میں یہ اشیا تحفے میں دیا کرتی تھی۔انھیں پسند آتیں تو وہ مزید مانگتے اور کہتے کہ آپ ہمیں تیار کر کے فروخت کر دیں۔ یہاں ہی سے میں نے اور میرے خاوند نے سوچا کہ کیوں نہ ایسی کمپنی بنائیں جس کے ذریعے سے حلال کاسمیٹیکس کو امریکہ کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…