لاہور (آن لائن) محکمہ ٹیپا نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کی آڑ میں کمائی کا ایک انوکھا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ٹیپا نے دیگر تجاویز کے
ساتھ ایک یہ بھی تجویز دی ہیں کہ وسطی لاہور میں واقعہ پارکنگ سٹینڈوں پر کھڑی کی جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے ایک گھنٹے کی بنیاد پر پارکنگ فیس وصول کی جائے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے اپنی سفارشات میں ٹیپا نے تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک چالانوں کی شرح میں اضافے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں اور جواز بنایا ہے کہ لندن میں بھی پارکنگ سٹنڈز پر فی گھنٹے کے حساب سے پارکنگ چارجز نافذ ہیں۔ واضح رہے کہ کہ ٹیپا نے اپنی تجاویز سلمان شاہ کو پیش کردی ہیں جو ایک سمری کی صورت میں صوبائی کابینہ کو ارسال کریں گے۔