بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان ،سرمایہ کاروں کے9ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے اورکے ایس سی100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے9ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور48.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق

آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان ،ریفائنری سیکٹر کے لئے ٹیکس مراعات دیے جانے اور آئندہ چند سالوں میں معیشت کی نمو کو 6فیصد تک پہنچانے کی حکمت عملی ،امریکی ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی کی پاکستان کی معیشت پر اظہار اعتماد ،رواں سال شرح نمو بڑھنے ،آئندہ چند سالوں میں بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی زرمبادلہ کی ضرورت پوری ہونے اور آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنے جیسی پیش گوئیوں جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں میں 3دن تیزی رہی اور 100انڈیکس میں337.62پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم افراط زر کی شرح 9فیصد رہنے کی پیشگوئی اور جولائی 2021ء کی نسبت اگست2021ء میں برآمدات کم ہونے،تجارتی خسارہ 4ارب ڈالر پر آنے،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے نتیجے میں حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی پالیسوں میںسختی کے واضح اشارے سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے

کے خدشات پر سرمایہ کاروں میں بے چینی پھیلنے اور دیگر منفی عوامل پر مارکیٹ اتار چڑھائو کا شکار رہی اور 2دن کی مندی سے انڈیکس 516.68پوائنٹس لوز کر گیا جس کہ وجہ سے مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں179.06پوائنٹس

کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47136.53پوائنٹس سے گھٹ کر46957.47پوائنٹس ہو گیا اسی طرح62.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18913.79پوائنٹس سے کم ہو کر1885.16پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32229.17پوائنٹس سے گھٹ کر32202.76پوائنٹس پربند ہوا ۔

کاروباری اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب83کروڑ18لاکھ2ہزار591روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب50ارب65کروڑ69لاکھ 4ہزار366روپے سے کم ہو کر82کھرب40ارب82کروڑ51لاکھ1ہزار775روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ

کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس47629.20پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس46873.04پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ16ارب روپے مالیت کے54کروڑ44لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم12ارب روپے مالیت

کے38کروڑ23لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر2719کمپنیو ں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے1204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1325میں کمی اور190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،غنی گلوبل ،ورلڈ کال ٹیلی کام

،یوسف ویووننگ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،حب پاور کمپنی ،کوہ نور اسپیننگ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،ایزگارڈنائن ،ہم نیٹ ورک ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاس ،سروس فیبرک ،سلک بینک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…