اسلام آباد (این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 12 ستمبر سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہونگے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ کینٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی، پولیس رینجرز،ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پولیس ایف سی رینجرز حکام کو الیکشنز میں بھاری نفری لگانے کی ہدایت کردی ہے۔