اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے موسم کے لحاظ سے بجلی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کی تجویزپرغور شروع کر دیا ۔ وفاقی و زیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ حکومت گھریلو ،کمرشل صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویز لارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا ، حکومت کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے عوام کو ریلیف ملا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کواستعمال میں لانے میں مددملی ہے