بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

موبائل فون کی سم خریدنے والوں کی فیس اسکنینگ کا فیصلہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ موبائل فون کی نئی سم خریدنے والوں کو بائیو میٹرک کے علاوہ فیس اسکینگ بھی کروانا ہوگی۔پی ٹی اے نے نئے سم کے تصدیقی نظام کے پائلٹ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

سم خریدنے اور فروخت کرنے والے دونوں افراد کی فیس اسکینگ ضروری ہوگی۔پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی سمز کے اجرا کیلئے سلیکون تھمب امپریشن استعمال کیا جاتا ہے اور معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کرکے غیر قانونی سمز کا اجرا کیا جاتا ہے۔پی ٹی اے کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 3 موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز کو ساڑھے 23 ملین کے جرمانے کیے گئے اور3 برس میں 5 لاکھ 26 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بلاک کردی گئیں۔اس دوران غیر قانونی سمز کے اجرا پر 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلیک لسٹ کیے گئے اوراس کاروبار میں ملوث 52 موبائل فرنچائز بند کردی گئیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ری ٹیلرز کے 2 ہزار 926 اور فرنچائز کے 21 افراد نکالے گئیجبکہ فرنچائزوں کے 21 ملازمین معطل اور 532 فرنچائزوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کے کاروبار میں ملوث 29 کیس ایف آئی اے کو بھی بھیجے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…