بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے کہ میرے خلیل و محبوب ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ اللہ کے ساتھ کبھی کسی چیز کو شریک نہ کرنا اگرچہ تمہارے ٹکڑے کردیئے جائیں اور تمہیں آگ میں بھون دیاجائے۔اور خبر دار کبھی جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑنا کیونکہ جس نے قصدا نماز چھوڑدی تو اس کے بارے میں وہ ذمہ داری ختم

ہوگئی جو اللہ کی طرف سے اس کے وفادار اور صاحب ایمان بندوں کے لئے ہے اور خبردار شراب کبھی نہ پینا کیونکہ وہ ہربرائی کی کنجی ہے۔حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے ان میں سے ایک شخص وہ ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کاذکر کرے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجائیں ۔ حضور ﷺ نےفرمایا جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے پاؤں سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں سے شروع کرے ہونا یوں چاہئے کہ داہنا پاؤں پہننے میں پہلا ہو اور نکالنے میں آخری۔سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب سے برانام جس پر روز قیامت اللہ تعالیٰ کے ہاں شرمندگی ہوگی یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو شہنشاہ کہلوائے۔حضرت علی ؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپﷺ نے سود کھانے والے ،کھلانے والے،تحریر کرنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت کی۔نیز آپ ﷺ نوحہ

گری سے منع فرماتے تھے۔ اگر تم کو جنت پسند ہے تو اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔حضور ﷺ نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان دعائیں رد نہیں ہوتی لہٰذا دعا مانگا کرو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر گناہ میں سے جتناچاہے اور جب چاہے اللہ تعالیٰ معاف کردیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کے گناہ کا مواخذہ دنیا ہی

سے شروع ہوجاتا ہے اسے معاف نہیں کیاجاتا۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم ﷺ حضرت ابو بکر ؓ حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ کے ساتھ مدینہ کے مشہور پہاڑ احد پر چڑھے تو وہ خوشی کے مارے ہلنے لگا۔تو حضرت محمد ﷺ نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد تھم جا تیرے اوپر ایک نبی ہے ایک صدیق ہے اور دو

شہید ہیں۔حضور ﷺ کاارشاد ہے کہ میرے رب نے مجھ پر یہ پیش کیا کہ میرے لئے مکہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے میں نے عرض کیا اے اللہ مجھے تو یہ پسند ہے کہ ایک دن پیٹ بھر کر کھاؤں تو دوسرے دن بھوکا رہوں تا کہ جب بھوکا رہوں وہ تیری طرف زاری کروں اور تجھے یاد کروںاور جب پیٹ بھروں تو تیرا شکر ادا کروں تیری تعریف کرو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…