پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزن کم کرنے کے لیے مٹر کتنے فائدہ مند ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مٹر ایک سبزی ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ مٹر غذائیت سے بھرپور ذائقہ دار سبزی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔موسمِ سرما کی سوغات مٹرجسے ہر شخص بہت شوق سے پکاتا اورکھاتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹروزن کم کرنے میں کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج جان جائیں گے کہ مٹر

کا استعمال وزن کیسے کم کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپورمٹر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مٹر کھانے کےکافی دیربعد بھی آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور پیٹ بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے وزن گھٹ جاتا ہے۔کم کیلوریز نوڈلز اور پاستا میں بھی اگر مٹر ڈال کے کھائے جائیں تو اس سے آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی طلب نہیں رہتی۔ مٹر جسم سے کیلوریز کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہےمٹر میں پروٹین 2.5 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ مٹر کو کھانے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتا ہے۔ جس کے باعث اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور آپ چُست اور توانا رہتے ہیں۔مٹر کو صرف سالن کے طور پر نہیں بلکہ سالاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ذائقہ سے بھرپور مٹر میں موجود فائبر، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹس کی کمی کے سبب اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…