اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور امریکی انخلا کے بعد حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، جہاں خطے کا منظر نامہ بدل رہا ہے وہیں ٹی وی کا خبر نامہ بھی بدل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کےایک مقامی چینل کے نیوز اینکر کی 42 سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں اینکر طالبان کی بندوقوں کے سائے میں اپنی ہیڈ لائن مکمل کر رہا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 8 طالبان بندوقیں تھامے اسٹوڈیو میں اینکر کے پیچھے کھڑے ہیں۔ جبکہ اینکر اپنے سامعین سے مخاطب ہے اور کہہ رہا ہے کہ طالبان کا ساتھ دیں اور ان سے گھبرائیں نہیں۔42 سیکنڈ کے کلپ کو اب تک 1 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔