منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی ۔۔سابق کپتان خاتون صحافی سے الجھ پڑے

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔شاداب خان کے لکھا، بھابھی آنے ساتھ ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا۔حسن علی نے

ویڈیو پرسرفراز سے ازراہِ مذاق کہا کہ کپتان یہ والا ٹیلنٹ آپ نے ہمیں نہیں بتایا۔آل رائونڈر شاداب خان نے بھی حسن علی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے۔حسن علی اور شاداب خان کے ان کمنتس پر خاتون صحافی عالیہ رشید نے ازراہِ مذاق لکھا کہ او بھائی ہاتھ ہلکا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنوائو گے۔ان کا اشارہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سامنے آنے والی ان تصویروں کی جانب تھا جن میں سرفراز احمد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے نظر آرہے ہیں، ان تصویروں کو بعد حلقوں کی جانب سے غیر ضروری طور پر اچھالا بھی گیا تھا۔سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں، پہلی بات تو آپ کو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کرکٹ نہیں چل رہی ہے، اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں۔خاتون صحافی نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لکھا کہ سیفی میں تو بس مزاق کررہی تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ سیفی بہت اچھا انسان ہے، کبھی کبھی ہمیں بھی برداشت کرلینا چاہیے۔بعدازاں سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حاضر جناب آپ کو ایک دم کڑک چائے ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…