اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اپنے ہی لگائے گئے ایڈوائزوں پر برہم ہوگئے، ایڈوائزر وں سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔منگل کو وزیر ریلوے اعظم سواتی کی سربراہی میں آن لائن اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی
، سی ای او ریلوے نثار میمن اور تمام ڈی ایس اور ریلوے کی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں شریک افسر نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر ببتایا کہ اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مشیر ایچ آر اور بزنس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔مشیر اپنی کارکردگی سے وزیر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ،لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود ریلوے کو کوئی فائدہ نہ دے سکے ۔کارگردگی نہ ہونے پر آن لائن میٹنگ میں ہی وزیر ریلوے شدید برہم ہوئے اور حکم دیا کہ دونوں مشیر فورا استعفیٰ دیں اس کے ساتھ سیکرٹری ریلوے کو حکم دیا کہ مشیروں نے اگر استعفیٰ نہیں دیا تو ایڈوائزرز کو نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ افسر کے مطابق وفاقی وزیر نے ایڈوائزر ایچ آر جمشید عالم اور ایڈوائزر بزنس فاروق حیدر شیخ سے استعفیٰ طلب کیاگیاہے دونوں مشیروں کو ایم پی ون سکیل پر تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور وہ ریلوے سہیں،ماہانہ بھاری تنخواہ اور مراعات کی مد میں حاصل کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ 8ماہ قبل دونوں مشیروں کا لگایا گیا تھااور کہاگیا تھاکہ مشیروں کے لگانے سے ریلوے کہ آمدن میں اضافہ ہوگا اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے اس خبر کو جاری کرنے تک کوئی موقف نہیں دیا۔