منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سیشن عدالت نے سائبر کرائم کیس میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی۔ادکارہ عائشہ ثناء کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے مقدمہ درج کر رکھاہے۔ عائشہ ثنا ء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا ء نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔مدعی کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ عائشہ ثنا ء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔ عائشہ ثنا ء کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے، سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئی جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…