ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری ملازمین کیخلاف اپنی ویکسی نیشن نہ کرانے پر بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر اپنی ویکسین نہ کرانے پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر دکان، مارکیٹ، شاپنگ مال پر آنے والے شہری کی ویکسینیشن تصدیق کی جائے گی اور بغیرویکسینیشن داخلہ بند ہوگا،آج یکم ستمبر سے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کی جانیوالی سیلنگ کو جلد نہ کھولنے کا

فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ٹرانسپورٹ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہمی بند کی جائے گی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط ہے، شاپنگ مالز میں بغیر ویکسینیشن افراد کو گرفتار کیا جائے گا،پیر کے روز لاہور میں 1لاکھ 24ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ یکم ستمبر سے انتظامیہ، پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ اجلاس میںگفتگوکرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ کووڈ وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔لوگوں کی غفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگنا شروع ہو رہی ہے۔ کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے علملدرآمد کرانے کے لیے لاہور انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہے لیکن آوٹ ڈور میں بھی تعداد کو چیک کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں تھانہ سطح پر انفورسمنٹ کمیٹیاں فعال کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی 40فیصد آبادی کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔ کرونا خلاف ورزی پر کسی کاروبار یا دکان کی ڈی سیلنگ 7 دن سے پہلے نہیں ہوگی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں۔ویکسین لگوائیں۔پولیس ہدایات پر عملدرآمد کرائے گی۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کو مکمل سپورٹ کریگی۔ سختی ہوگی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تمام پابندیوں کی تفصیلی فہرست آج جاری کریگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی۔ ہر دہلیز پر ویکسینیشن فراہم کر رہے ہیں۔شہری اپنا فرض ادا کریں۔ کل سے شہر میں کووڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات سب کو نظر آئیں گے۔ کمشنرلاہورنے کہا کہ لاہور میں 60 فیصد آبادی ان ویکسینیٹڈ ہے۔ آج بدھ سے اس کو ہدف بنائیں گے۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور کا کمشنر آفس میں کووڈ ایس اوپیز اور ویکسینیشن کے حوالے سے انتظامیہ کا سختی کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…