منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

رینجرز اہلکار کو نوعمر لڑکوں کیساتھ دوستیاں کرنے کا شوق تھا لاش سے ملنے سوا 4 لاکھ روپے پولیس تفتیش میں سوالیہ نشان

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیے گئے رینجرز اہلکار کو نوعمر لڑکوں کے ساتھ دوستیاں کرنے کا شوق تھا، لاش سے ملنے سوا 4 لاکھ روپے پولیس تفتیش میں سوالیہ نشان ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد سے مقتول کے تعلق کے حوالے سے شکوک و شبہات بھی

ظاہر کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 فرنیچر مارکیٹ میں گزشتہ رات رینجرز اہلکار31سالہ عرفان صدیقی کے قتل کے اصل محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے تاہم پولیس نے دہشت گردی کے عنصر کو رد کیا ہے۔ اس شبہے کی تقویت بھی دم توڑ رہی ہے کہ اہلکار کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ شک مضبوط ہورہا ہے کہ قتل کی یہ واردات ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول رینجرز اہلکار کے قبضے سے 4 لاکھ 29 ہزار روپے کیش، ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول عرفان صدیقی لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب ایک امام بارگاہ سے متصل ایک کمرے کے کوارٹر میں کرایہ پر رہتا تھا۔پنجاب کے علاقے چکوال سے تعلق رکھنے والے عرفان کے قتل کی واردات سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 4 فرنیچر مارکیٹ میں حکیم ابن سینا روڈ کے سروس روڈ پر ہوئی، اس وقت مقتول اپنے ایک دوست پولیس اہلکار یعقوب کے ساتھ کھڑا تھا۔پولیس تفتیش کے مطابق عینی شاہد مقتول کے دوست نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کی نفی کی ہے۔ فائرنگ کے دوران بھاگ کر جان بچانے والے پولیس اہلکار یعقوب کے مطابق وہ دونوں نوعمر لڑکوں کو بلواکر کوارٹر میں وقت گزارنے کے لئے جانے والے تھے۔اس رات بھی انہوں نے دو لڑکوں کو بلوایا تھا ان میں حمزہ نامی ایک لڑکا پہنچ گیا تھا جبکہ دوسرے لڑکے کا انتظار کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان وہاں پہنچے انہوں نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کی۔ یعقوب کے مطابق اس دوران وہ بھاگ گیا اور ملزمان کے فرار کے بعد زخمی عرفان کے پاس واپس آیا تو حمزہ نامی لڑکا بھی بھاگ چکا تھا۔پولیس کے مطابق بھاگنے والے حمزہ کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق اس امر کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ مقتول کے پاس سوا 4 لاکھ روپے کیش کہاں سے آیا؟ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کراچی میں رہتے ہوئے بھی اس نے رینجرز کی ڈیوٹی جوائن کیوں نہیں کی۔پولیس کے مطابق اس امر کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں مقتول کے کسی جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات تو نہیں تھا۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…