ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کتنے فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے،مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل دوطرفہ سیریز میں شرکت کے لیے 11 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔فیصلے کے مطابق پنڈی کرکٹ

اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کْل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کْل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17, 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تو پی سی بی اپنی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان بھی جلد کردے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔اس پس منظر میں ہمیں خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔انہیں خوشی ہے کہ اب کرکٹ فینز دونوں ٹیموں کو 18 سال بعد پاکستان میں مدمقابل دیکھنے کے لیے کوویڈ 19 ویکسنیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے اس فیصلے سے تماشائیوں کو اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جہاں وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپورٹ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت دے دی ہے۔سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔ میچ کی پہلی اننگز دوپہر ڈھائی بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ میچ کی دوسری اننگز شام ساڑھے چھ بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔ میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی۔ میچ کی دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…