منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سابق صدر ممنون حسین(مرحوم) کے بیرون ملک دوروں کے دوران 61 لاکھ روپے کی ٹپس ادائیگی سرکاری خزانے سے کئے جانیکاانکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے سابق صدر ممنون حسین(مرحوم) کے بیرون ملک دورے کے دوران 61 لاکھ روپے کے ٹپس سرکاری خزانے سے ادائیگی کا نوٹس لے لیا ہے،کمیٹی نے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شیری رحمن کی

سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان مشاہد حسین سید ، سید نوید قمر اور ثنا اللہ مستی خیل سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوان صدر کے زیر التواء آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایوان صدر میں باغ کی دیکھ بھال اور ڈسپنسری کے لئے ملازمین کی تنخواہوں پر خلاف قواعد 4کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اخراجات اٹھائے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وقار احمد خان نے کہا کہ 2015 میں کابینہ ڈویژن کو یہ کیس بھجوایا گیا مگر ابھی تک جواب نہیں آیا۔ پی اے سی نے کہا کہ اس بات کو 6 سال گذر گئے ہیں اب تک حل ہو جانا چاہیئے تھا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس معاملے کی 4 ہفتوں میں محکمانہ انکوائری کر کے پی اے سی کو رپورٹ پیش کی جائے آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2012.13 میں افسران کو دیئے گئے اعزازیئے پر 69 لاکھ ٹیکس نہیں کاٹا گیا۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ تین ماہ میں ریکوری کے لئے اے جی پی آر کو لسٹ فراہم کی جائے

اور جو ملازمین ریٹائر ہو گئے ہیں ان کی پنشن سے کٹوٹی کی جائے۔آڈٹ اعتراض میں بتایا گیا کہ سابق صدر مملکت کے غیر ملکی دورے کے دوران 61 لاکھ کے خلاف ضابطہ اخراجات کئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سابق صدر ممنون حسین (مرحوم) کے چین، سائوتھ افریقہ کے دورے کے دوران وہاں پر مختلف خدمات سر انجام دینے والے

ملازمین کو ٹپس دی گئیں جن کی کوئی رسید نہیں ہوتی۔ پی اے سی نے ان کے جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایوان صدر کے آڈٹ اعتراضات پر غور ملتوی کر دیا گیا اور ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ملٹری سیکرٹری یا ایوان صدر کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر خود آئیں، دونوں میں سے ایک کو آنا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…