بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کرپٹ لوگوں کے گھیرے میں ہیں ،عمران خان نے عہد کے باوجود ان کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ بھی دی وزارتوں سے بھی نوازا، لیاقت بلوچ کی شدید تنقید

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تبدیلی کا خواب بکھر گیا ہے تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے ، معیشت کرپشن کا شکار ہے ، عمران خان کرپٹ لوگوں کے گھیرے میں ہیں عمران خان نے عہد کے باوجود ان کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ بھی دی وزارتوں سے بھی نوازا، سیاسی جماعتوں نے قوم سے دھوکا کیا ،

پی ڈی ایم نے پریشر بنا کر اپنوں کو بچایا، کشمیر اور افغانستان سمیت فلسطین پر حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے ، عمران اقوام متحدہ میںاچھی تقریر کرنے کے بعد مودی کی چوکھٹ پر جھک گئے ، اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے تھے، بلاول کے بیرون ملک کے دورے سودے بازی کے خیال کو تقویت دے رہے ہیںکرپشن کی وجہ سے پی پی پورے ملک سے سمٹ کر سندھ کے علاقوں تک محدود ہو گئی ہے سندھ کا چیف جسٹس مقرر نہ کرکے عدلیہ کو مزاق بنایا جا رہا ہے عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں گے، ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والے ملک میں بے حیائی ، بے راہ روی کو نہیں روک سکے بچوں اور خواتین پر ظلم بڑھ گیا ہے ، بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت سے لوگ تنگ آگئے ہیںاداروں میں مداخلت بڑھ گئی ہے سی پیک گیم چینجر ہے جس سے ملک کے تمام علاقوں کو مستفید کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جماعت کے 80ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، کاشف سعید شیخ ، حافظ نصر اللہ عزیز چنہ ، حزب اللہ جکرو، عبدالحفیظ بجارانی ، مجاہد چنہ ، دیدارلاشاری ، صادق ملغانی ، ہدایت اللہ رند اور دیگر موجود تھے ، لیاقت بلوچ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم رکھتی ہے ملک کی معیشت تباہ حال ہے قرضوں ، کرپشن بد عنوانی کی لعنت اور ملکی وسائل کے غلط استعمال نے معیشت کا بانجھ بنا دیا ہے مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت سے لوگ تنگ آگئے ہیںعدالتوں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے قانون سے بالاتر رویوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ایوانوںمیں موجود لوگ نفس مقاصد، خواہشات سے بالاتر ہو کر کردار ادا نہیں کرتے، زرخیز ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے سی پی گیم چینجر ثابت ہوگا حکمران اپنی ترقی اور پیسہ بٹورنے کے لئے پہلے امریکا کی گود میں بیٹھے اب چین کی گود میں بھی بیٹھ جائیں، انہوں نے کہا کہ پارٹیاں صرف اقتدار کی کرسی کو منجن بنائے ہوئے ہیںاس لئے ہر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش میں ہیںاسٹیبلشمنٹ سے

سودی بازی کرتی ہیںہم ملک میں قانون کی بالادستی کا نظام لائیں گے جہاںفوج اپنے دائرے میں ہو اور سول بیوروکریسی عوامی خدمت کی ذمہ داری ادا کرے انہوں نے کہا کہ تین سال گذر گئے عوام کو جو عمران خان سے توقعات تھیں کہ وہ حالت بدلیں گے غلطیوں کوازالہ کرکے تبدیلی لائیں گے 2018کے دھاندلی زدہ اور متضاد انتخابات کو بھی لوگوں نے تسلیم کیا لیکن تبدیلی کا نعرہ مذاق بن گیا، پیپلزپارٹی کو بار بار اقتدار کا موقع ملالیکن پی پی کارکردگی نہ دکھا سکی کرپشن کی وجہ سے پورے ملک سے

سمٹ کر سندھ کے چند علاقوں تک محدود ہو گئی جو سیاست کا المیہ ہے نواز لیگ کو بھی اقتدار ملااور نواز شریف نے بھی اپنے دور اقتدار میں جمہوریت کو مستحکم کرنے اور انتخابات کو بااعتماد بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے نواز شریف کے دور میں ووٹ کی بڑی تذلیل کی گئی مارشل لاء بھی لگا کر دیکھ لیا ناکام گئے تبدیلی کا خواب بھی بکھر گیا نوجوان مایوس ہو گئے ہیں تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گیا ہے عمران خان نے اپنی پارٹی میں کرپٹ لوگوں کو

شامل نہ کرنے کا اعلان کیاپھر شامل کیا کہا ٹکٹ نہیں دوں گا ٹکٹ بھی دی کہا وزارت نہیں دوں گا وزارت بھی دی کہا کرپشن کرنے نہیں دوں گا کرپشن بھی ہوئی کہا ریاست مدینہ کا نظام لائوں گا ملک میں بے حیائی بدکرداری بے راہ روی عام ہو گئی خواتین اور بچوں سے ظلم بڑھ گیا ، انسداد تشدد قانون گھرانوں کو توڑنے کی سازش ہے انتخابی اصلاحات کے لئے کچھ نہیں کیا گیاسرکاری محکمے رشوت کی آماہ جگاہ بن گئے ہیں عدالتوں میںنا انصافی بڑھتی چلی جا رہی ہے بجلی کا بحران ٹیکسوں کی

بھرمار ناقابل برداشت ہو گئی ہے معیشت کرپشن کا شکار ہے سب کا احتساب نعرہ بھی مذاق بن گیا ہے پولیس عدلیہ ،تحقیقاتی اداروں میں سیاسی مداخلت سے ادارے بیکار ہو گئے ہیںعمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر اچھی تقریر کی بعد میں مودی کی چوکھٹ پر جھک گئے ، اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے تھے ، طالبان کی فتح کے بعد کابل پر کلمے کا جھنڈا لہرایا امریکا اور اسکے حواری ناکام ہوئے پاکستان کی حکومت افغانستان کے متعلق تذبذب کا شکار ہے کشمیر ، افغانستان اور فلسطین کے متعلق

کوئی واضح پالیسی نہیں بنا سکی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن سمیت دیگر مکتب فکر کو یک جان اور یک آواز کرکے قومی پالیسی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچاس سالوں سے پی پی کا دور ہے وفاق اور صوبہ سندھ کی حکومت کو عوام کو جوابدہ سمجھتے ہیںسندھ میں پانی کی قلت اور پانی کی تقسیم پر ڈاکہ زنی کیوں کی جا رہی ہے جس سے صوبے کی زراعت تباہ ہو رہی ہے نقل کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے روزگار ، ہسپتال ، سہولتوں سے خالی علاقے اور اتنی گندگی

تو پاکستان کے کسی علاقے میںنہیں دیکھی جتنی سندھ کے علاقوں میں ہے لوگ روزگار سے محروم ہیںسندھ کے جزائر پر وفاق کیوں قابض ہے بلاول کے مسلسل بیرون ملک جانے سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ وہ جزائر پر سودا کررہے ہیںپی پی عمران کی گیم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات میں ملک کے تمام حصوں کا شامل کیا جائے ، سندھ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج نہیں بنایا گیا جونیئر جج کو مستقل جج بنایا جا رہا ہے سپریم کورٹ کے جج کو ایڈہا ک جج بنانے کا سن رہے

ہیںجماعت اسلامی عدلیہ کا مذاق نہیں بننے دے گی ججوں کے حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے قوم سے دھوکا کیا جمہورت کے نام پر فراڈ اور کارکنان کو تباہی سے دوچار کیا اتحاد بنانے والے کوپارٹنر دھوکا دیتے ہیں، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں بھان متی کا کنبہ ہیںجو ایک دوسرے کو بلیک میل کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا

خیر مقدم کیا لیکن وہ بھی چند قدم چلنے کے بعد ٹوٹ گئی پریشر بڑھا تو نواز شریف باہر چلے گئے اور پی پی اسٹیبلشمنٹ سے مل گئی ہم نے اللہ پر توکل کیا جماعت اسلامی انقلابی جرائت مندانہ پیغام کو لیکر نکلی ہے ترازو انتخابی نشان ہے انشااللہ اس سرزمین پر اللہ کے دین کا نظام غالب ہو کر رہے گاجلسے میں سندھ میں پانی کی قلت ، جیکب آباد میں چوالیس ارب کی کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عوام کو سہولیات دینے ، قبائلی تنازعات، بجلی گیس بحران، بلدیاتی انتخابات فوری کرانے ، سندھ کی بجٹ وڈیروں کے حوالے کرنے کے بجائے سندھ کی عوام پر خرچ کرنے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…