منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

روزانہ 3 کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم طبی ماہرین نے اہم مشورہ دیدیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 12 فیصد اوردل کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ہنگری کی سیمیلویز یونیورسٹی کے محققین نے کافی پینے کی عادتوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے واقعات کے

مابین وابستگی کی چھان بین کی. تحقیق کے دوران انہوں نے پایا کہ درمیانے درجے کی کافی کا استعمال فالج کے خطرے کو کافی نہ پینے والے لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد تک کم کرسکتا ہے محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں میں کافی کی باقاعدہ استعمال اور کافی کے قلبی اثرات کا منظم انداز میں جائزہ لینے کا سب سے بڑا مطالعہ ہے. ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کافی کا باقاعدگی سے استعمال محفوظ ہے یہاں تک کافی کو روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال بھی دل سے متعلق صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا اور دس سے پندرہ سال تک مسلسل کافی پینابھی موت کا سبب نہیں بن سکتا. ماہرین کا کہنا ہے کی ایک دن میں آدھے سے 3 کپ تک کافی پینافالج کے خطرات ، قلبی امراض یا کسی بھی وجہ سے موت کے خطرات کو کم کر دیتا ہے مطالعہ میں ، ڈاکٹر سائمن اور ساتھیوں نے 11 سال کی اوسط مدت کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زائد بالغوں کی صحت اور کافی کے استعمال کی عادات کا موازنہ کیا مطالعہ کے آغاز میں ، شرکاء میں سے کسی کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی اور ان شرکا کی اوسط عمر 56 سال تھی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…