سرگودھا(این این آئی)حکومت نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیلئے ”وومن سیفٹی ایپ” متعارف کروا دی جس کے زریعے خواتین ایمرجنسی میں فوری مدد طلب کرسکیں گی۔زرائع کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لئے وومن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی گئی اس ایپلی کیشن کے ذریعے 15 سے فوری رابطہ ممکن ہوگا اور بٹن دباتے ہی پولیس سمیت تمام متعلقہ حکام کو شکایت کنندہ کی لوکیشن کا پتہ چل جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ خواتین ایمرجنسی لائیو چیٹ کی فیچر بھی استعمال کرسکیں گی۔اس ایپ کا رابطہ پولیس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور موٹروے پولیس سے بھی ہوگا اور آئی جی پنجاب کے خصو صی شکایت سیل پر خود کار طریقے سے اندراج ہوجائے گابتایا گیا کہ وومن سیفٹی ایپ میں خواتین کی آگاہی کے لئے مختلف قوانین، سرکاری احکام اور آرڈیننس بھی درج کیے گئے ہیں۔جن میں چائلڈ میرج ایکٹ، کام کی جگہوں جیسے دفاتر وغیرہ میں ضابطہ اخلاق، ہراسمنٹ ایکٹ 2012، چائلڈ لیبر آرڈیننس اور وومن ورک پلیس ایکٹ 2010 شامل ہیں۔