بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)تفریحی پارکس میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بھارت کے ایک پارک کی انتظامیہ کی جانب سے غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں

واقع پارک انتظامیہ کی جانب سے اخلاقیات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے غیر شادی شدہ جوڑوں کے پارک میں داخلے کو بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے پارک کے باہر لگائے گئے بینر پر واضح الفاظ میں درج تھا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں کا پارک میں داخلہ منع ہے۔بعد ازاں پارک میں لگائی گئی پابندی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہی نہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے بھارتی زونل کمشنر سکندرآباد نے ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ غیر شادی شدہ جوڑوں پر پابندی لگانے والے بینرز کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پارک کا ماحول پرسکون رکھنے کے لیے پولیس کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…