منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم گیلانی نے افغان طالبان سے مشروط مذاکرات کا مشورہ دے دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) سابق وزیراعظم اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مشروط مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے،

اسمبلیوں میں سے استعفے نہیں دینا چاہتے تھے ، پی ڈی ایم سے راہیں جدا کر لیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کسی چور دروازیسے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پْرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ طالبان مثبت انداز میں بات کریں تو ہمیں اْن سے مذاکرات کرنا چاہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ایک تضاد تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیں ، ہم کہتے تھے پارلیمنٹ میں اور باہربھی عوام کے حقوق کی بات کریں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کی سی ای سی کمیٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم نے واضح اعلان کر کے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہمارامنشور ہے کہ خواتین ،اقلیتیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کسی چور دروازیسے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے کیونکہ پی پی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…