سانگلہ ہل(آن لائن)حافظ آباد میں افسوسناک واقعہ کے بعد وزیر آباد جانے والی ٹرینوں کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیاہے،تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں مبینہ قرآنی اوراق کی بے حرمتی کے معاملے بعد کراچی،فیصل آباد سے براستہ سانگلہ ہل وزیر آباد راولپنڈی،پشاورآنے اور جانے والی تمام اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کا روٹ براستہ لاہور کی طرف کر دیا گیا ہے،حافظ آباد میں عوام مشتعل ہو گئے ہیں،حافظ آباد میں ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کر دی گئی ہے۔