منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے کارکردگی دکھانے کے لیے انڈین سائٹ کی تصویریں استعمال کیں،ن لیگ نے ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالہ کارکردگی کے اشتہارات پر بھارتی تصاویر استعمال کی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں دعوی کیا کہ استعمال شدہ تصاویر ایک بھارتی ویب سائٹ کی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا۔مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے انڈین ویب سائٹ (http://imagesbazaar.com) کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ لنک سے عمران خان حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے تین سال پورے ہونے پر عوامی جلسہ منقعد کیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی تھی۔مریم اورنگرزیب نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لیے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوشحالی کے منصوبے انڈین پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔ مہنگائی کم ہوتی تو پاکستان کے بازاروں کی تصویریں ہوتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…