ممبئی (این این آئی)معروف اداکار گورو ڈکشٹ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے باضابطہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق، این سی بی نے گورو ڈکشٹ کے اداکار اعجاز خان سے تعلقات ہونے پر ان کی رہائش گاہ لوکھنڈ والا پر چھاپہ مارا گیا جس میں گھر سے میفیڈرون (ایم ڈی) اور چرس ملنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ برآمد
ہونے والی منشیات کی قیمت بھارتی روپے کی قیمت کے حساب سے 1.5 لاکھ سے زائد ہے اور یہ 3 اپریل 2021 کو لائی گئی تھیں۔منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد اْنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔