بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان کی جدید ترین امریکی ہیلی کاپٹر اور فوجی گاڑیاں چلانے کی ویڈیو وائرل

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طالبان کی جدید ترین امریکی ہیلی کاپٹر  اور فوجی گاڑیاں چلانے کی ویڈیو وائرل ۔وائرل ویڈیوز میں طالبان کو کہیں صدارتی محل کے جم خانے میں جدید مشینوں پر ورزش کرتے دیکھا گیا توکہیں تفریحی پارک میں جھولے جھولتے اور آئس کریم کے

مزے لیتے دیکھا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاہم اب ایک غیر معمولی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طالبان کو امریکی فوج کے زیر استعمال ’ہموی‘ گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ 23 سیکنڈ کی مختصر سی ویڈیو میں کھلے میدان میں امریکی فوج کی گاڑیاں کھڑے دیکھی جا سکتی ہیں، اسی ویڈیو میں طالبان کے ایک رن کو گاڑی میں بیٹھے فوٹو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود دو طالبان میدان میں کھڑی امریکی فوج کی گاڑیوں پر نظریں دوڑاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ڈالی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ طالبان امریکی فوج کی ہمویز چلاتے ہوئے، ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بہتر اسلحہ سمجھے جانے والے امریکی ہتھیار اور ساز و سامان طالبان نے قبضے میں لے لیے ہیں، ایسا شاید دنیا میں کہیں اور نہیں ہوا ہوگا۔اسی اکاؤنٹ پر طالبان کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں بگرام ائیر بیس کا ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ ایک وقت بگرام سب سے بڑا امریکی فوجی مرکز تھا جہاں طالبان رہنما بھی قید کیے جاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…