بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کابل حملے میں داعش کے دو اہم اہداف ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیا ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی شناخت بھی جاری

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ان 13 فوجیوں کے نام اور دیگر تفصیلات ظاہر کر دی ہیں جو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے خود کش حملوں میں مارے گئے تھے۔ان میں سے پانچ فوجیوں کی عمریں 20 سے تیس سال کے درمیان تھیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خطرے سے دوچار ایک لاکھ سترہ ہزار افغانیوں کی جانیں بچائیں جو افغانستان چھوڑنا چاہتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل ہانک ٹیلر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں مزید معلومات حاصل کرنے کے بعد تصدیق کر سکتا ہوں کہ افغانستان کے باہر سے ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں داعش کے دو اہم اہداف ہلاک اور ایک تیسرا زخمی ہو گیا۔ اس آپریشن میں کسی سولین کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ افغانستان کے اندراس طرح کی مزید فوجی کارروائیاں شروع کی سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر افغانستان میں ڈرون کے ساتھ ہونے والے حملے میں داعش کے کسی عہدیدار کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کابل ایئرپورٹ پر امریکی افواج کی تعداد اب 4000 سے کم ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…