پشاور میں عوام نے اپنی عدالت لگا کر چوروں کو الٹا لٹکا دیا

29  اگست‬‮  2021

پشاور ٗ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی ہی عدالت لگا کر 3 مبینہ چوروں کو الٹا لٹکا دیا۔واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے اور جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پانی چوری میں پولیس افسرا و اہلکار ملوث نکلے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر سے پانی چوری میں ملوث ایس ایچ او منگھوپیر سمیت 3 افسران اور 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیاہے۔معطل ہونے والوں میں منگھوپیر تھانے کے ایس ایچ اوانسپکٹر امین کھوسہ شامل ہیں دیگر افسران میں سب انسپکٹر صفدر، اے ایس آئی رحیم لاشاری، دو ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے اہلکاروں و افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹینکر مافیا کا راج ہے جس کے سبب عوام پانی ٹینکر مافیا سے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ واٹر بورڈ اور سندھ حکومت ان ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔اس سے قبل بھی اورنگی ٹائون، بلدیہ، منگھوپیر، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد کے علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جاچکا ہے۔
٭

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…