جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

قرنطینہ کے خاتمے کے بعد مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے، اہلیہ وسیم اکرم

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اہلیہ شنیرا کو ان کا نیا لْک کچھ خاص نہیں بھایا۔سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم اکرم نے اپنی اس نئی لْک کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیو پیغام میں کرکٹر کے مداح ان کی نئی لْک دیکھ کر حیران رہ گئے اور مختلف سوالات کرنے لگے۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تو صاف کہہ دیا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے

بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔ایک صارف نے کہا کہ ان کا تو یہ مونچھوں والا نیا لْک بہت اچھا لگ رہا ہے، صارف کے اس کمنٹ پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اْن کی اہلیہ کو تو یہ لْک بالکل بھی پسند نہیں ہے۔شیر دل خان تنولی نامی صارف نے کہا کہ بھائی مونچھیں ذرا اور بڑی کریں، اس صارف کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ وقت کے ساتھ ہی بڑی ہوں گی کیونکہ بدقسمتی سے یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں اور قرنطینہ کے دنوں کے خاتمے کے بعد دونوں سے ملاقات کریں گے۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میلبورن میں قرنطینہ کے مشکل دنوں میں اہلیہ شنیرا اکرم نے کافی متحرک کیا۔11 ماہ بعد اہلیہ اور بیٹی سے ملنے میلبورن پہنچنے والے وسیم اکرم نے قرنطینہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قرنطینہ لائف بہت مشکل ہے، شنیرا اکرم نے مجھے متحرک کیا۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کی زندگی ذہنی و جسمانی دونوں صحت کے لیے کافی مشکل ہے۔وسیم اکرم نے قرنطینہ کے دنوں میں ورزش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنی ورزشی سائیکل اور ویٹس بھی دکھائے اور کہا کہ اگر ا?پ چاہیں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…