پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ملک سے بھاگنا شرمناک تھا، بھاگنے سے بہتر تھا اشرف غنی طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے، سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن ) افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے ملک چھوڑنے والے سابق افغان صدر اشرف غنی کو یوٹیوب پر اپنی پرانی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

بی بی سی پشتو کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق نائب افغان صدر نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ معزول صدر محمد اشرف غنی نے لوگوں سے ان الزامات کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کی جو لوگوں نے ان پر ملک چھوڑنے کے بعد لگائے ہیں، سابق صدر کو میری سفارش یہ ہے کہ وہ یوٹیوب پر جائیں اور اپنی سابقہ تقریریں سنیں، جن میں انہوں نے ہمیشہ کہا کی یہ مت پوچھو ملک نے تمہارے ساتھ کیا کیا ہے، پوچھو کہ تم نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، وہ ہمیشہ ایک روشن خیال بادشاہ امان اللہ خان کی مثال دیتے جو ملک سے بھاگ گئے اور لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ امر اللہ صالح نے کہا کہ اشرف غنی کے لیے بھاگنے سے بہتر تھا کہ وہ طالبان کے ہاتھوں پکڑے جاتے کیوں کہ اس وقت لوگ ان کے گرد جمع ہوتے اور عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالتی، اشرف غنی کہتے تھے اگر طالبان سیاسی تصفیہ تک نہیں پہنچے تو وہ محل میں مارے جانے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…