بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سورج کی روشنی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن برگ(این این آئی)جو خواتین حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران سورج کی روشنی میں زیادہ گھومتی ہیں ان میں قبل از وقت پیدائش اور اسقاط حمل کا باعث بننے والے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں لگ بھگ 4 لاکھ خواتین اور

حمل کے 24 ہفتے بعد کسی وقت پیدا ہونے والے 5 لاکھ سے زیادہ نومولود بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سورج کی روشنی جسم تک کم پہنچنا بچے کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 10 فیصد زیادہ بڑھا دیتا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں 2000 سے 2010 کے درمیان پیدا ہونے والے تمام بچوں کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کی پیدائش کے موقع پر موسمیاتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا بچے کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ کم کرتا ہے مگر دوسری سہ ماہی کے دوران اس سے کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کو دیگر عناصر جیسے عمر اور تمباکو نوشی وغیرہ کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا اور اس سے حمل کے دوران خاندانوں کو دیئے جانے والے مشورے مرتب کرنے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اس حوالے سے مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ سورج کی روشنی اور قبل از وقت پیدائش کے

درمیان تعلقق کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا جاسکے۔حمل کے 37 ہفتے سے قبل بچے کی پیدائش کو قبل از وقت قرار دیا جاتا ہے اور یہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔قبل از وقت پیدائش سے بچوں میں مختلف مسائل جیسے سیکھنے کی صلاحت متاثر ہونے، بینائی اور سننے کے مسائل اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ مزید تحقیق سے قبل از وقت پیدائش کی شرح کو کم کرنے میں مددگار طریقوں کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…