ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں 2016 سے اب تک 1 ٹریلین ڈالر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی
پراپرٹی کنسلٹنٹ ‘نائٹ فرینک’ نے اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں 2016 سے اب تک 1 ٹریلین ڈالر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ نائٹ فرینک کے مشرق وسطیٰ کی تحقیق کے سربراہ فیصل درانی کا کہنا ہے کہ مملکت ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کو حاصل کرنے کی خواہش حقیقت میں پوری ہو رہی ہے، مملکت بھر میں میگا پراجیکٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل درانی کا کہنا تھا کہ 2030 تک سالانہ 100 ملین وزیٹرز کو راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ ہدف پہلے حاصل ہوتا دیکھ رہے ہیں، جدہ اسلامی بندرگاہ پر نیا کروز ٹرمینل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔