جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(این این آئی، آن لائن ) افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی لانے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا ہے ، افغان ٹرانزٹ مسافروں کو اب اسلام اذباد تک محدود رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافروں کی اسلام آباد منتقلی کے دوران لاہور اور کراچی ائیرپورٹ بھی اسٹینڈ بائے رہیں گے،جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی پر نادرااورایف آئی اے

کے اسپیشل کائونٹرز قائم ہیںافغان شہریوں کی رہائش کے لییدوہوٹلوں اورمارکیوں میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔شہریوں کی رہائش کا انتظام شہری انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کم از کم وقت میں پاکستان سے منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ہی ائیرپورٹ سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچنے والے بیس ہزار افغان مہاجرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ٹھہرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین کو لاہور میں ٹھہرانے کا عمل روک دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین

کو ٹھہرانے کے لئے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے ہاسٹل خالی کروانے کا فیصلہ کیا تھا، ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس، گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کالا شاہ کاکو سب کیمپس اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کالا شاہ کاکو سب کیمپس شامل تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان یونیورسٹیز کے ہاسٹل میں مقیم طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی ہاسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…