جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

جعلی چیئرمین نیب نے وزیرِ اعلی سندھ کے بہنوئی سے بھتہ لیا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 27  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین نیب بن کر سرکاری افسران سے رقم ہتھیانے کے الزام میں ملزم عامر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم کے والد نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور اسپیشل ہوم سیکریٹری سے بھی بھتہ وصول کیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ باپ بیٹے کے خلاف 31 اگست تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، متاثرین کے بیانات قلم بند کر لیئے گئے ہیں، دستاویزات جمع کی جا رہی ہیں۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ اتنی مدت سے کیا کر رہے تھے؟ نوجوان ملزم کی گرفتاری کا کیا جواز ہے؟ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار نہ کر سکے تو نیب نے ملزم کے بیٹے عامر کو گرفتار کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عامر کے والد نے چیئرمین نیب بن کر وزیرِ اعلی سندھ کے بہنوئی ڈی جی مائن اینڈ منرل امداد علی شاہ سے اور اسپیشل سیکریٹری ہوم عامر خورشید سے الگ الگ بھتہ وصول کیا۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے شکیل مہر، حضور بخش سے بھی ڈھائی کروڑ روپے وصول کیئے، ملزم کو رقم ادا کرنے والوں میں وائس چانسلر این ای ڈی سروش حشمت لودھی بھی شامل ہیں۔وکیل درخواست گزار حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلیل دی کہ باپ کے جرم کی سزا بیٹے کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر کو ضمانت پر رہا کیا جائے، یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالتِ عالیہ نے نیب کو عامر کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے 3 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…