اسلام آباد (این این آئی)ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق
51 اشیاء میں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی، دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا، چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی، ایک پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔